دیپالپور؛ مہندی کی تقریب میں آتشبازی، متعدد افراد جھلس گئے،20کی حالت نازک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا سلیم)دیپالپور میں مہندی کی تقریب میں آتشبازی کی زد میں آکر متعدد افراد جھلس گئے، 20 کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ کیکراں والا میں مہندی کی تقریب کے دوران آتشبازی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر متعدد افراد جھلس گئے۔
افسوس ناک واقعہ رمضان دھول کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔