امریکا ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا مسقط میں تیسر ا دور

Apr 27, 2025 | 00:07:AM
 امریکا ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا مسقط میں تیسر ا دور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمان کی ثالثی میں امریکا ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا مسقط میں تیسر ا دورمکمل  ہوا۔
مذاکرات میں ایرانی وزیرخارجہ عباس اراقچی اور امریکی صدر کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ  سٹیووٹکوف کے درمیان بات چیت ہوئی،عمانی وزارت خارجہ کے مطابق آج ہونے والے مذاکرات میں بنیادی اصول ،اہداف اور تکنیکی خدشات پر تبادلہ خیال ہوا۔

3 مئی کو ملاقات اعلی سطح پر ہوگئی ،دوسری طرف ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے،ایران پرامن جوہری پروگرام کی یقین دہانی کرانے کے موقف پر قائم ہے،ایران کی طرف سے کہا گیا ہے،ماہرین کی سطح پر بات چیت کافی مشکل ،پیچیدہ اور سنگین ہے،ممکنہ جوہری معاہدے کے فریم ورک پر بات کی جارہی ہے،امریکا اور ایران کے درمیان 12اپریل کو عمان اور 19اپریل کو روم میں ایران کے جوہری معاملے پر مذاکرات ہوچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :  شہباز شریف کا ایرانی پورٹ پر دھماکے سے ہونیوالےنقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار