شہباز شریف کا ایرانی پورٹ پر دھماکے سے ہونیوالےنقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی پورٹ میں دھماکے کے نتیجے میں نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک پیغام میں شہر بندر عباس میں شہید رجائی پورٹ پر ہونیوالے دھماکے کے حوالے سے ایرانی حکومت اور ایرانی عوام سے اظہار افسوس کرتے ہوئےدھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کےاہم شہر میں دھماکہ،516 افراد ہسپتال منتقل