دوست"سپنے میں ملتی ہے"گانا سنا کر چھیڑتے ہیں، شیفالی شاہ

Apr 27, 2023 | 23:10:PM
دوست
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ شیفالی شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ " انہیں ان کے دوست انکی فلم کے گانے  "سپنے میں ملتی ہے" سنا کر چھیڑتے ہیں"۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شیفالی شاہ کو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوئے 29 برس بیت چکے ہیں،ان کی پہلی فلم "ستیا" تھی جس میں منوج باجپائی نے شیفالی کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دیکھائے تھے۔اداکارہ شیفالی نے  اپنے انٹرویو  میں بتایا کہ"ان کے دوست "ستیا" فلم کا گانا" سپنے میں ملتی ہے" بجا کر انہیں تنگ کرتے ہیں".

یہ گیت 1998 میں فلمایا گیا تھا، اس میں شیفالی اور منوج باجپائی نے رقص کیا۔سپنے میں ملتی ہے کو گلزار نے لکھا  کہ " جبکہ آشا بھوسلے اور سریس وادکر نے گایا"۔

شیفالی کا کہنا تھا کہ "یہ بہت اچھا گیت ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن لوگ اکثر مجھے تنگ کرنے کےلیے یہ گانا چلا دیتے ہیں، میرے دوست ہی اکثر ایسا کرتے ہیں"۔