کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں ایک بار پھر زیرگردش

Apr 27, 2023 | 22:44:PM
کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں ایک بار پھر زیرگردش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں ایک بار پھر  میڈیا میں گردش چل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کترینہ کیف اور وکی کوشل کی  دسمبر 2021 میں شادی کے بعدسے  کئی بار سوشل میڈیا پر اداکارہ کے امید سے ہونے کی خبریں زیر گردش رہ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں اپریل 2022 میں بھی سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں ایسی خبروں کو اداکارہ کے قریبی ذرائع نے جھوٹا قرار دیا تھا۔اب ایک سال بعد پھر سے اپریل کے ہی مہینے میں اداکارہ کے امید سے ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں، جس پر تاحال اداکارہ یا اس کے قریبی ذرائع نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

View this post on Instagram

A post shared by @varindertchawla

میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے 22 اپریل کو سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی جانب سے دی گئی عید پارٹی میں شرکت کی، جہاں انہیں اپنے دوپٹے سے پیٹ کو چھپاتے ہوئے دیکھا گیا تو لوگوں نے ان کے امید سے ہونے کی افواہیں پھیلائیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کترینہ کیف کو تصاویر اور ویڈیوز بنواتے وقت دوپٹے سے اپنے پیٹ کو چھپاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔