پاکستانی فلم "دادل" کو سینما گھروں نے عید کے2 روز بعد ہی اتار دیا

Apr 27, 2023 | 20:01:PM
پاکستانی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) پاکستانی معروف اداکارہ سونیا حسین اور گلوکارو اداکار محسن عباس حیدر کی ایکشن سے بھر پور  فلم "دادل" کو سینما گھروں نے عید کے دو روز بعد کی سینما سے اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی ایکشن ، سسپنس سے بھر پور فلم دادل کو عید الفطر پر سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا  لیکن عید کے پہلے2  روز  فلم  کا شو دکھا کر سینما سے اتار دیا  گیا۔  

فلم کی کاسٹ میں اداکار محسن عباس حیدر ، سونیا حسین ،شمعون عباسی،ٹیپو شاہ ،مائرہ خان سمیت دیگر شامل ہیں ۔ فلم کی کہانی ایک سیریل کلر کے گرد گھومتی ہے، سونیا حسین نے اس فلم میں سیریل کلر کا کردار ادا اکیا ہے جبکہ محسن عباس حیدر پولیس آفسر کا کردار نبھا رہے ہیں، اس فلم کی ہدایتکاری اور تحریر ابو علیحہ نے کی ہے۔

خیال رہے کہ سینماوں گھروں  میں عید پر ریلیز ہوئی فلم "دوڑ "کو بھی کم شو دئیے جا رہے  جبکہ فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم منی بیک گارنٹی اور  کامران شاہد کی فلم "ہوئے تم اجنبی" کےشوز  زور و شور  سے جاری  ہیں۔