خضدار: پولیس وین کے قریب دھماکا، سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید

Apr 27, 2023 | 15:08:PM
خضدار: پولیس وین کے قریب دھماکا، سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے خضدار میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں سی ٹی ڈی انسپکٹر شربت خان جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار میں جھالاوان کمپلیکس میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سی ٹی ڈی انسپکٹر شربت خان جاں بحق ہوگئے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی تھی، پولیس افسر شربت خان گاڑی میں اکیلے سوار تھے اور وہ گھر سے دفتر جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: نامور شاعر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ دہشتگرد صوبے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنا لازم و ملزوم ہو چکا ہے۔