نامور شاعر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا 

Apr 21, 2023 | 11:35:AM
نامور شاعر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )صوبے بلوچستان کے ضلع پنچگور میں بلوچی زبان کے نامور شاعر اور ادیب یعقوب امل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

 رپورٹ کے مطابق ملزموں نے پنجگور کے علاقے گورمکان میں مقتول کے گھر کے باہر حملہ کیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کررہے تھے اور جب یعقوب امل گھر سے باہر آئے تو ملزموں نے ان پر  گولیاں چلا دیں۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد نامور شاعر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

یاد رہے کہ یعقوب امل متعدد مسائل پر کتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔