سید محسن نقوی کا غریب دوست اقدام، وزیراعلیٰ فنڈ سے 47 لاکھ روپے جاری کردیے

Apr 27, 2023 | 14:43:PM
سید محسن نقوی کا غریب دوست اقدام، وزیراعلیٰ فنڈ سے 47 لاکھ روپے جاری کردیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمود ظہیر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بہاولپور درجنوں غریب اور نادار لوگوں کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا ہے اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ فنڈ سے 47 لاکھ روپے کمشنر بہاولپور کو جاری کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بچی کو زہر دینے کا معاملہ، وزیر اعلیٰ محسن نقوی چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے

خیال رہے کہ یہ رقم کمشنر بہاولپور کی مصدقہ رپورٹس کے بعد یہ رقم جاری کی گئی ہے اور اسے مستحق لوگوں تک پہنچانے کی ذمے داری بھی کمشنر بہاولپور کو ہی سونپی گئی ہے۔