کومل رضوی کا ’کجرا رے‘ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

Apr 27, 2023 | 09:57:AM
پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے اپنی مہندی پر شوہر علی اپل کے ساتھ ڈانس کیا جو کہ وائرل ہو گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے اپنی مہندی پر شوہر علی اپل کے ساتھ ڈانس کیا جو کہ وائرل ہو گیا ہے۔

اداکارہ نے عید کے موقع پر شادی کر کے اپنے چاہنے والوں کو سرپرائز دیا ہے۔اب کومل رضوی کی جانب سے اپنی مہندی پر شوہر کے ساتھ کیے گئے ڈانس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں کومل رضوی کو بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے پر فلمائے گئے  گانے ’کجرا رے‘  پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کومل رضوی کے نکاح، مہندی اور شادی کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

خیال رہے کہ کومل رضوی نے امریکا میں مقیم بزنس مین، سلیکون ویلی کے ٹیک ٹائیکون علی اُپل سے شادی کی ہے۔