بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیا

Apr 27, 2022 | 09:35:AM
بلاول بھٹو، فائل فوٹو
کیپشن: بلاول بھٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلاول بھٹو سے حلف لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی پالیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، شہید بینظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو نے خصوصی شرکت کی۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، نوید قمر، شیری رحمن، خورشید شاہ، وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر اور سلیم مانڈوی والا نے بھی بلاول بھٹو زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:    وزیر قانون صدر مملکت پر برس پڑے