وزیر قانون صدر مملکت پر برس پڑے

Apr 27, 2022 | 09:14:AM
وزیر قانون برس پڑے، فائل فوٹو
کیپشن: وزیر قانون برس پڑے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ  عارف علوی نہ صرف آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، بلکہ آئین شکنی پر تلے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قانون اعظم نذیر تارڑ نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف میں تاخیری حربے استعمال کیے جانے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شرم ناک صورتِ حال ہے کہ ریاستِ پاکستان کا سربراہ ایک پارٹی کا غلام لگتا ہے، ان کا اپنا کوئی ذہن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر  نے کہا ہے کہ صدر مملکت کو سوچنا ہوگا کہ وہ توہینِ عدالت لگواکر چھ ماہ جیل جانا چاہتے ہیں یا عدالتی حکم مان کر آئین کے مطابق چلنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، فیصلہ آج صبح دس بجے سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس ۔فیصلہ آج سنایا جائے گا