"ایک ڈالر کا سکہ 13 کروڑ روپے میں نیلام"

Apr 27, 2021 | 10:04:AM
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہر روز کوئی نہ کوئی عجیب بات سننے کو ملتی ہے،امریکا سے ایک حیران کن خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا  جہاں پر ایک ڈالر کا سکّہ چند روز قبل 8 لاکھ 40 ہزار ڈالر ( 13 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے مشہور ’ہیریٹیج آکشنز‘ سے نیلام ہونے والا ایک ڈالر کا یہ سکّہ اس لئے منفرد ہے کیونکہ یہ سب سے پہلے ڈالر کا اوّلین نمونہ پروٹوٹائپ ہے جسے 1794 میں فلاڈلفیا کی سرکاری ٹکسال میں ڈھالا گیا تھا۔1794 میں ڈھالے گئے ڈالر کے اس پروٹوٹائپ سکّے سے پہلے تک امریکا کی کرنسی باقاعدہ طور پر ڈھالی نہیں جاتی تھی۔ یہی بات سکّے کو خصوصی اہمیت بھی عطا کرتی ہے۔ قبل ازیں یہ سکّہ ٹیکساس رینجرز کے مالک اور ارب پتی امریکی تاجر باب سمپسن کی ملکیت تھا، جو خود بھی نایاب سکّے جمع کرنے کے شوقین ہیں۔

ہیریٹیج آکشنز کے ترجمان ایرک بریڈلی نے بتایا کہ اس سکّے کی نیلامی کا آغاز 3 لاکھ 12 ہزار ڈالر سے ہوا۔ انہیں امید تھی کہ زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوجائے گا۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اگلے چند ہی منٹوں میں اس کی بولی اتنی بڑھ گئی کہ 8 لاکھ 40 ہزار ڈالر پر یہ نیلام ہوگیا۔واضح رہے کہ پروٹوٹائپ سکّہ عام استعمال کےلیے نہیں ہوتا بلکہ اس کے نمونے/ ڈیزائن پر روزمرہ لین دین میں استعمال ہونے والے سکّے ڈھالے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںاللہ کے نا م پر کچھ رقم دے دو۔۔ اب واٹس ایپ پر بھی بھیک مانگی جا نے لگی