سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ،سردار سلیم حیدر

Sep 26, 2025 | 21:36:PM
سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ،سردار سلیم حیدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے ساتھ امریکی صدر کی ملاقات عزت کی بات ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں آمد کے موقع پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی آفت سے لوگ مشکل میں ہیں سیلاب پر سیاست کی بجائے عوام کو ریلیف دینا مقصد ہے، بے نظیر انکم سپورٹ سے فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے، چیف منسٹر دس لاکھ روپے متاثرین کو دینا چاہتی ہیں تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں ،لوگوں کے مکانات اور مویشیوِں کے نقصانات کا دس کی بجائے بیس لاکھ بھی دیا جائے تو تھوڑا ہےجن لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں ان کو ریلیف دینا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کی مشکلات کا حل چاہتی ہے، ن لیگ بھی یہی چاہتی ہے تو اچھی بات ہے،وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ امریکی صدر نے ملاقات کی، عزت کی بات ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات برابری کی سطح پر آگے بڑھ رہے ہیں، امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کے مثبت اثرات آئیں گے ،چین کے ساتھ ہمارا بھائی چارے کا رشتہ ہے،پوری قوم خوش اور سر فخر سے بلند ہے، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جس طرح پاک انڈیا جنگ میں اللہ نے فتح دی دعا گو ہیں پاکستانی ٹیم ایشاء کپ فائنل میں فتح حاصل کرے، پاک بھارت میچ کے حوالے سے قوم جذباتی ہے لیکن کھیل کو کھیل تک ہی رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سابقہ شوہر سے ناچاقی،دوسرے خاوند سے ملکر سگی ماں نے اپنےبیٹے کو قتل کر دیا