انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 281.41 روپے سے کم ہوکر 281.37 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کمی سے 282.40 روپے ،یورو 1.78 روپے سستاہوکر 332.81 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 2.54 روپے سستاہوکر 381.70 روپے ،یو اے ای درہم 4 پیسے کم ہوکر 77.70 روپے پر آگیا جبکہ سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 75.77 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:عام تعطیل کا اعلان