شدت پسند مودی حکومت میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل و غارت کا بازار گرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)شدت پسند مودی حکومت کے دور میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل و غارت کا بازار گرم ہوگیا، حالیہ ہندو مسلم فسادات نے بھارت میں مذہبی رواداری اور جمہوریت کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کی سفاک سیاست اور ہندوتوا ایجنڈا نے بھارت کو فاشزم کی تجربہ گاہ بنا دیا،انتہا پسند مودی کی ایماء پر چلنے والی نام نہاد جمہوریت میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے،حالیہ مذہبی تنازعات پرکانپور سے پھیلنے والی آگ نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مسلمانوں کے خون کی پیاسی مودی حکومت نے 4 ستمبر کو کانپور میں "گجرات ٹو" دہرانے کی کوشش کی ۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق فسادات کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں متعدد معصوم مسلمان زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا بھارت کو فاشزم کی تجربہ گاہ میں بدل چکا ہے، نہ صرف اظہارِ رائے بلکہ مذہبی آزادی بھی اب مکمل طور پر ہندوتوا نظریے کی تابع بنا دی گئی ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ مودی کی سیاست نے بھارت کو مذہبی منافرت اور ریاستی جبر کے اندھیرے میں دھکیل دیا ہے جس کے نتیجے میں مسلمان مسلسل ظلم و ستم کا شکار ہیں۔