غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں: ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ہم غزہ جنگ بندی کے حوالے ایک معاہدے کے قریب ہیں۔
وائٹ ہاوس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پر خطے کے سربراہان سے اچھی ملاقات ہوئی ہم کسی قسم کے معاہدے کے قریب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کروں گا وہ جانتے ہیں میں کیا چاہتا ہوں،
غزہ جنگ میں بہت لوگ مر رہے ہیں سب اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم تمام زندہ، مردہ اسرائیلی یرغمالیوں کی ایک ساتھ واپسی چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی عرب اور مسلم رہنماؤں سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ اہم ملاقات میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستانی جیت کو شاندار فتح قرار دیدیا
امریکی صدر کی مسلم ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات تقریباً 50 منٹ تک جاری رہی، ملاقات کے بعد رہنما بات چیت کیے بغیر ہی چلے گئے۔
امریکی صدر سے ملاقات میں پاکستان، ترکیہ، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن اور انڈونیشیا کے سربراہان نے شرکت کی۔
مسلمان ممالک کے رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر تجاویز پیش کیں۔
ٹرمپ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور غزہ سے تمام یرغمالیوں کی واپسی چاہتے ہیں۔