مسلسل وکٹیں گنوانے سے ہارے: بنگلہ دیشی کوچ

Sep 26, 2025 | 09:13:AM
مسلسل وکٹیں گنوانے سے ہارے: بنگلہ دیشی کوچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فلپ سمنز نےکہا ہے کہ بیٹرز توقعات پر پورا نہ اتر سکے، مسلسل وکٹیں گنوائیں۔

دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ فلپ سمنز نے پریس کانفرنس کی۔

ہیڈ کوچ فلپ سمنز کا کہنا تھا کہ دبئی سٹیڈیم کی پچ پر بنگلہ دیش 169رنز کا ہدف بھی حاصل کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرشاہین شاہ آفریدی نے چھکے لگا کر بڑا اسکور کیا، محمد نواز نے بھی بڑا سکور بنایا، ہمارے بولرز رنز دیتے گئے۔

فلپ سمنز نے مزید کہا کہ نواز اور شاہین کی بیٹنگ نےمیچ کا رخ موڑا، وہی ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

مزید پڑھیں:ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے  پاکستانی جیت کو شاندار فتح قرار دیدیا