مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں 

Sep 26, 2023 | 19:13:PM
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سنئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئیں۔

 لاہور ایئر پورٹ پر پارٹی کارکنوں نے مریم نواز کا استقبال کیا،مریم نواز اہم پارٹی میٹنگز میں شرکت کےلیے چند روز قبل لندن گئی تھیں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز لندن سے بذریعہ دبئی واپس پہنچیں،مریم نوازنے لندن کے 4 روزہ دورے کے دوران اپنے بھائی حسن نواز کے دفتر میں مختلف وفود سےاہم  ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز پاکستان پہنچ کر نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی، پنجاب بھر کے تنظیمی ونگز عہدیداروں اور کوارڈینیٹرز سے ملاقات بھی کرینگی ، لاہور شہر کے تمام سابقہ بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی اور پنجاب میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر نامزد کوآرڈینیٹرز سے تیاریوں پر بریفنگ لیں گی۔

ذرائع کے مطابق جنید صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچے ہیں۔