آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Sep 26, 2022 | 21:33:PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، کینیڈین ہائی کمشنر، الوداعی ملاقات
کیپشن: آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر الوداعی ملاقات کر رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے الوادعی ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے تعلقات کو فروغ دینے میں وینڈی گلیمور کے کردار کو سراہا، کینیڈین ہائی کمشنر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا،وینڈی گلیمور نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کی۔
 آئی ایس پی آرکے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا کی جانب سے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی،کینیڈین ہائی کمشنر نے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کوبھی سراہا،آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی امداد پر کینیڈین حکومت کا شکریہ ادا کیا۔