شاہ رخ خان میڈیا سے چہرہ چھپانے لگے۔۔ ویڈیو وائرل

Sep 26, 2021 | 14:39:PM
بھارتی اداکار،میڈیا،چہرہ چھچا لیا
کیپشن:  شاہ رخ خان کی ایک دلچسپ ویڈیو منظرِ عام پر  آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ اور کنگ آف رومانس کے نام سے مشہور شاہ رخ خان کی ایک دلچسپ ویڈیو منظرِ عام پر  آئی جس میں انہیں میڈیا سے اپنا چہرہ چھپاتے دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز چند فوٹوگرافرز ممبئی کے علاقے باندرا میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے اور  اداکار کے باہر آنے کا انتظار کر رہے تھے، تاہم شاہ رخ خان نے گھر سے باہر نکلتے وقت بڑا سا 'اپر' پہن رکھا تھا اور اداکار نے اپنا چہرہ بھی چھپا رکھا تھا، فوٹوگرافرز  اداکار کو آوازیں دیتے رہے لیکن وہ فوری طور پر گاڑی میں بیٹھ گئے، شاہ رخ کی اس ویڈیو پر انسٹاگرام صارفین تنقید کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان جلد کسی فلم کی شوٹنگ کریں گے جس کے لیے فی الحال وہ اپنی لک لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتے۔

  خیال رہے کہ شاہ رخ خان ہندی فلموں کے مشہور اداکار ہیں، اکثر میڈیا میں انہیں "بالی وڈ کا بادشاہ"، "کنگ خان" اور "رومانس کنگ" ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے، شاہ رخ خان نے رومانوی ڈرامہ فلم سے لے کر ہنگامہ خیز جیسے انداز میں 60 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے،انہوں نے مشہور ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔