17سالہ اوباش کی 3ماہ کی بچی سے زیادتی

Sep 26, 2021 | 13:05:PM
17سالہ اوباش کی تین ماہ کی بچی سے زیادتی
کیپشن: 17سالہ اوباش کی تین ماہ کی بچی سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)17سالہ اوباش  کی تین ماہ کی معصوم بچی سے درندگی ، ملزم فرار لڑکی کی حالت نازک

 پیر کے روز ایک 3 ماہ کی بچی سے آبروریزی (Rape) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔17 سال کے ایک لڑکے نے  تین ماہ کی معصوم بچی سے اس وقت ظلم کا نشانہ بنایا جب اس کی  ماں بھینس باندھنے گئی ہوئی تھی، واردات کو انجام دے کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کی جارہی ہے۔
 پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 376 اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ ملزم کو پکڑنے کے لئے چار ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بچی کو سنگین چوٹیں آئی ہیں، بچی کے اہل خانہ نے معصوم کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا ہے، ملزم لڑکا جرم کرنے کے بعد فرار ہو گیا، متاثرہ بچی کی ماں نے بتایا کہ ملزم نوجوان معصوم بچی کے ساتھ کھیلنے کے بہانے اسے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

ملزم  نے جھاڑیوں میں لے جاکر بچی کے ساتھ آبروریزی کی، ایک عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ معصوم بچی کے رونے کی آواز انہوں نے سنی تو موقع پر پہنچیں، جاکر دیکھا کہ لڑکا اپنے خون میں لت پت کپڑوں کو پانی سے دھونے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:      عاشق کو گھر بلا کر بیوی کی موج مستیاں۔۔اچانک شوہر آگیا۔۔پھر کیا ہوا جانیے