پی ایس ایل فرنچائز کے نئے معاہدے کی تیاریاں، 11ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی

Oct 26, 2025 | 20:22:PM
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے معاہدے کی تیاریاں، 11ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔

چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی موجود تھے ۔

محسن اقبال اور انکی ٹیم نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ویلیوایشن رپورٹ کے حوالے سے سوالات کئے۔

 چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چارٹرڈ فرم کو تمام فرنچائزز سے ملاقات کی ہدایت  کی،فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر نیا فرنچائز معاہدہ طے ہو گا۔چارٹرڈ فرم اے وائی مینا فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے گی۔

پی ایس ایل کی 6 فرنچائز کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں ۔اب پی ایس ایل فرینچائزز کی تعداد 8 ہونے جا رہی ہے۔نئے معاہدے صرف اہل فرنچائزز کے ساتھ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا مشن، پیپلزپارٹی نے بڑا دعویٰ کردیا

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: