وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
نئے کنکشنز کیلئےلاکھوں درخواستیں موصول ہو چکیں،عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز اہم تقاضا تھا، حکومت نے ملک گھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھا، عوام کا یہ اہم مطالبہ تھا کہ گیس کنکشنز کا اجرا ءکیا جائے لیکن اس وقت گیس دستیاب نہیں تھی اس لیے عوام سے معذرت کرنا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں
وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ نئے گیس کنکشنز کے لیے لاکھوں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، آج گیس کنکشنز کی بحالی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزیدکہاکہ 2013 میں لوڈشیڈنگ کا درانیہ 20 گھنٹے سے زائد تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے اندھیروں کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کیے، ہم نے شبانہ روز محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔