خیبر پختونخوا : 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے74 کیسز

Oct 26, 2025 | 14:21:PM
خیبر پختونخوا : 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے74 کیسز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 74 تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اس وقت ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 304 ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی متاثرہ کیسز کی کل تعداد 3 ہزار 939 ہے۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 23 نئے مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل کئے گئے۔

صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہے۔

 رواں سال ڈینگی کے کل 1 ہزار 628 مریض  ہسپتال میں داخل کئے گئے۔

علاوہ ازیں ڈینگی سے متاثرہ 3 ہزار 633 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال ڈینگی سے 2 مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔

مزیدپڑھیں:پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کا آغاز