پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی 400 ، 600، 700 اور 800 اس کے علاوہ دو وی آئی پی گیلریز کی 1500 والی ٹکٹیں بھی فروخت ہو گئیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا ۔
کھلاڑیوں ے صرف فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا جو کہ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔
کل سے قومی ٹیم بیٹنگ اور باولنگ سیشن میں حصہ لے گی ۔
مزید پڑھیں:ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کوہٹانے کافیصلہ