ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کوہٹانے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ(حافظ شہباز)پی سی بی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،انہیں 2024 میں قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔
محمد وسیم کو کوچنگ سے ہٹانے کی وجوہات بھی سامنے آ گئی ہیں،ذرائع کے مطابق محمد وسیم کی کوچنگ میں پاکستان ویمن ٹیم مسلسل زوال پذیر ہوئی،بورڈ کی مکمل سپورٹ حاصل ہونے کےباوجود محمد وسیم نتائج دینے میں ناکام رہے اوردعوؤ ں کے برعکس ٹیم ویمن ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہ جیت سکی۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کی کوچنگ نہ کرنے کی شکایت سامنے آئی،محمد وسیم خود بیٹسمین تھے لیکن ویمن ٹیم کی بیٹنگ کمزور ترین ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق محمد وسیم کا رویہ اکھڑ مزاج رہا، باؤلنگ اور بیٹنگ کوچز سمیت کھلاڑیوں سے بھی نہیں بنتی تھی ،وہ ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ ٹیم کی سلیکشن میں بھی شامل رہے،ٹیم کے سپورٹ سٹاف کی تقرریاں انکی مرضی سے ہوئیں لیکن نتائج صفر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی
ذرائع کے مطابق قومی ویمن ٹیم باؤلنگ کے شعبے میں بھی مسلسل تنزلی کا شکاررہی،ٹیم کی فیلڈنگ بھی بہتر نہ ہو پائی،اور ورلڈ کپ میں ڈھیروں کیچز ڈراپ ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق محمد وسیم کی جگہ نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔