امریکہ میں کرین گر گئی،2 افراد ہلاک

Oct 26, 2025 | 10:05:AM
امریکہ میں کرین گر گئی،2 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ میں کرین گرنے سے موقع پر موجود دو سب کنٹریکٹر ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق کرین گرنے کا واقعہ ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن کے قریب مرینا ڈاک پر جمعے کے روز دوپہر 3 بجے پیش آیا جس میں دو سب کانٹریکٹر ہلاک ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک شخص میساچوسیٹس جنرل ہاسپٹل میں جان کی بازی ہارا جبکہ موقع پر موجود مزدور کرین کے نیچے دبے شخص کی لاش نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

عملہ پرانے ہوجانے والی اس مشین کے پرزوں کو علیحدہ کر رہا تھا جب یہ کرین منہدم ہوئی، اس کی اونچائی کرین 4 سے 5 منزلہ عمارت کے برابر تھی۔

مزید پڑھیں:غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 17 افراد جان کی بازی ہار گئے