فضائی آلودگی میں خطرناک حدتک اضافہ، لاہور کا دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں دوسرانمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )لاہورمیں فضائی آلودگی میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا ، دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج دوسرانمبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آنے سے شہریوں میں سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں، ہسپتالوں میں ناک کان گلے کے مریضوں کا رش بڑھ گیا۔
لاہورکاایئرکوالٹی انڈیکس 388ریکارڈ کیا گیا ،نئی دہلی 290اے کیوآئی کیساتھ تیسرے نمبرپر چلاگیا۔ کراچی کافضائی آلودگی والے شہروں میں ساتواں نمبر ہے ،فیصل آباد،گوجرانوالہ اورملتان کافضائی معیار بھی مضر صحت ہے ۔
لاہور شہر کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 388 تک جا پہنچا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پر اگیا۔
لاہور میں راوی روڈ کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 749 ، سید مراتب علی روڈ کا انڈیکس 515 ، ٹاؤن شپ کے علاقے کا انڈیکس 500 تک جا پہنچا، علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 539 اور گلبرگ تھری کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 571 تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ انے والے دنوں میں شہر لاہور کا موسم خشک رہے گا، بارش نہ ہونے کے باعث فضائی الودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
دوسری طرف پنجاب حکومت کی جانب سے فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں، سموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے، کارخانوں اور بھٹوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔