امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملائیشیا جاتے ہوئے امیر قطر سے جہاز میں ملاقات

Oct 26, 2025 | 09:07:AM
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملائیشیا جاتے ہوئے امیر قطر سے جہاز میں ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا کے دورے پر جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام کیا اور اس دوران امیر قطر اور وزیراعظم سے جہاز میں ملاقات کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ملائیشیا میں  (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختصر قیام کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاز میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے مشرقِ وسطیٰ میں ناقابلِ یقین امن حاصل کیا ہے اور قطر نے اس میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔

بعد ازاں طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں صدر شی جن پنگ سے ایک بہترین ملاقات کی امید ہے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کا برطانیہ آپریشن بحال، پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی

 انہیں یقین ہے کہ چین مزید 100 فیصد ٹیرف سے بچنے کے لیے معاہدہ کرنے پر آمادہ ہو جائے گا، جو یکم نومبر سے نافذ ہونے والا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن ہونا چاہیے،جلدٹاسک فورس تیارہوگی، ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کو تیار ہے۔

ٹرمپ کاکہنا تھا کہ حماس کو فوری طور پر یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنی چاہئییں۔

حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگرممالک کارروائی کریں گے،  امریکا آئندہ 48 گھنٹوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایشیا کے دورے پر ہیں جہاں چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ کا یہ کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔