ہتک عزت کیس،گلوکارہ میشا شفیع کو  عدالت سے ریلیف مل گیا

Oct 26, 2022 | 19:44:PM
ہتک عزت کیس،گلوکارہ میشا شفیع کو  عدالت سے ریلیف مل گیا
کیپشن: میشا شفیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کی سیشن عدالت  میں ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے نامور گلوکار و موسیقار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی، ہتک عزت کیس میں گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی ایک روز کیلئے حاضری معافی درخواست منظور کرلی گئی۔ 

عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کی طرف سے بیماری کے سبب حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ میشا شفیع جوڑوں میں درد کے باعث جرح کے لیے عدالت میں کھڑی نہیں ہوسکتیں، کیس کی مزید سماعت 20 روز تک کیلئے ملتوی کی جائے،عدالت سے استدعا کی گئی کہ میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں رکھنے کی علی ظفر کی درخواست بھی بلا جواز قرار دی جائے۔

 عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کو جرح کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی۔