پنجاب گیمز ، تیسرے روز کے مقابلے اختتام پذیر

Oct 26, 2022 | 19:09:PM
 پنجاب گیمز ، تیسرے روز کے مقابلے اختتام پذیر
کیپشن: پنجاب گیمز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب گیمز میں تیسرے روز کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔

 تیسرے روز کے اختتام پر لاہور ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ جنرل ٹرافی کی دوڑ میں سب سے آگےرہے۔لاہور اور فیصل آباد نے ویمن ہاکی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ مینز ہاکی کا فائنل لاہور اور فیصل آباد کے درمیان  کھیلا جائے گا ۔

ریسلنگ میں گوجرانوالہ نے سب سے زیادہ گولڈ میڈل جیتے ۔صدر لاہور ریسلنگ مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے میڈل جیتنے والے ریسلرز کو اپنی جیب سے نقدانعام بھی دئے۔ کالا پہلوان نے  گولڈ میڈلسٹ ریسلرز کو دو ہزار اور سلور میڈلسٹ کو ایک ہزار روپے انعام دیا۔

مرد وخواتین کے آرچری مقابلوں میں لاہور نے برتری حاصل کرلی ،ووشو میں بھی لاہوراور گوجرانوالہ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے۔تیسرے روز ٹرانس جینڈر مقابلے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔