بڑی خبر،نوکریاں کھل گئیں

Oct 26, 2022 | 18:15:PM
بڑی خبر،نوکریاں کھل گئیں
کیپشن: نوکریاں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز، سکیورٹی کانسٹیبلز، ڈرائیور، وائرلیس آپریٹرز اور ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کرنیکا فیصلہ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ  پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے سربراہوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر بھرتیوں کیلئے اشتہارات بھی جاری کردیئےگئےہیں،مراسلے کے مطابق بھرتی کیلئےدرخواست فارم50 روپے میں دستیاب ہیں،آن لائن فارم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،فارم صوبے بھر کے اضلاع کے ضلعی پولیس افسروں کو یکم نومبر سے 15نومبر تک بھجوائےجاسکیں گے۔

 درخواست فارم جمع کرانے کیلئےسپیشل ڈیسک قائم کرنے،امیدواروں کو فارم ڈاؤن لوڈ کرنے میں دشواری پرڈی آئی جی آئی ٹی،سی پی او کو اطلاع کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

بھرتی کیلئے عمر کی حد 18سے 22سال مقرر کی گئی ہے،ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی ٹریفک وارڈن رول 2017، ایس پی یو کیلئے بھرتی ایس پی یو رول 2017کے تحت کی جائے گی۔بھرتی بورڈز کے سربراہ شفاف بھرتیوں کے ذمہ دار ہونگے،بورڈزسربراہ جسمانی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد امیدواروں کو اگلے مرحلے کی کلیئرنس دیں گے۔