اورنج لائن میٹرو ٹرین کو دو سال مکمل

Oct 26, 2022 | 17:05:PM
اورنج لائن میٹرو ٹرین کو دو سال مکمل
کیپشن: اورنج لائن میٹرو ٹرین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آپریشنز کے پچھلے دو سالوں میں، میٹروٹرین نے مجموعی طور پر 25 ملین کلومیٹر کا سفر کیا ہے، جبکہ 99.99 فیصد وقت کی پابندی کے ساتھ 200,000 محفوظ سفر مکمل کیے ہیں،سی ای او لی چن

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین نے ڈیرہ گجراں مین ڈپو میں ایک خصوصی تقریب کے دوران اپنی دوسری سالگرہ منائی۔تقریب میں پاکستان میں چین کے قونصل جنرل نے  شرکت کی انکے ساتھ سرکاری ملازمین اور  میٹرو ٹرین کے ملازمین بھی تقریب میں شامل ہوئے جنہیں سال کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر خصوصی انعامات بھی دیے گئے۔
تقریب میں خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔