ابوظبی ٹی 10 ٹورنامنٹ :عجمان ٹائٹنز نے دکن گلیڈئیٹرز کو 21 رنز سے ہرا دیا

Nov 26, 2025 | 21:22:PM
ابوظبی ٹی 10 ٹورنامنٹ :عجمان ٹائٹنز نے دکن گلیڈئیٹرز کو 21 رنز سے ہرا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ابوظبی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں عجمان ٹائٹن کی ٹیم نے دکن گلیڈئیٹر کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

عجمان ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے ، اوپننگ بلے بازوں ڈونلڈ نے 15 گیندوں پر 24،الیکس ہیلز نے 18 گیندوں پر 25 ، معین علی نے 3چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 31 سکور کیے۔

 ڈین لارنس نے 5 گیندوں پر 14 سکور کیے، دکن کی جانب سے نور احمد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ رچرڈ گلیسون اور آندرے رسل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

 مطلوبہ ہدف کے جواب میں دکن گلیڈائیٹر کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا سکی ، ٹام کوہلر نے 23 گیندوں پر 32 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔

 نیکولس پورن نے 15 گیندوں پر 24 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، آندرے رسل نے 6 گیندوں پر 13 رنز بنائے جس میں 1 چھکا اور 1 چوکا شامل تھا۔ عجمان ٹائٹنز کی جانب سے عاکف جاوید نے 3،کرس گرین اور پیوش چاولہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :فاسٹ باولر محمد موسیٰ کا کارنامہ، قائداعظم ٹرافی میں ڈبل ہیٹ ٹرک