طلبہ کسی بھی رنگ کی جرسی، سویٹر، جیکٹ پہن سکتے ہیں:محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان ) خیبر پختونخوا میں سردی کی لہر کے دوران صوبے کے محکمہ تعلیم نےاعلان کیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں موسم سرما کے دوران طلبا کسی بھی رنگ کی جرسی ، سویٹر یا جیکٹ پہن سکتے ہیں۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نےکہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں مخصوص رنگ کے سویٹر کی پابندی ختم کر دی گئی ہے،اب بچے سردی سے بچنے کے لیے اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی رنگ کا سویٹر اور دستانے پہن سکتے ہیں۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ زیادہ تر طلبہ نئے میچنگ سویٹر لینے کی استطاعت نہیں رکھتے، اس لیے سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یونیفارم کے ساتھ میچنگ سویٹر لازمی قرار نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : موسمِ سرما کے پیشِ نظر سکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی،نئےاوقات کاری جاری