ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار

Nov 26, 2025 | 15:26:PM
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں سے 4 ملزمان گوجرانوالہ کے، 2 فیصل آباد اور حافظ آباد کے، 5 لوئر دیر کے، جبکہ دیگر 3 صوابی، مردان اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہیں۔

ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق وہ ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ 

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ایف آئی اے ان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز کیلئے بری خبر،ایف بی آر نے کمر کس لی

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ادارہ قانون کی بالادستی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہا ہے۔