بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈ دیے ،4افراد گرفتار

Nov 26, 2025 | 14:50:PM
بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈ دیے ،4افراد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کے بال مونڈ دیے اور نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

پولیس کے مطابق لاہور میں 15 سالہ لڑکی شاہدرہ ٹاؤن سے بابا فرید کالونی اپنے بھائی کے گھر آئی تھی، جہاں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن ے بال مونڈ دیے۔

ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے متاثرہ لڑکی کے والد دلبر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فرید کالونی سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ملزمان میں بھائی، بھابھی اور دیگر 2 رشتے دار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

اے ایس پی کشمالہ فاروق نے  بتایا کہ ملزمان کو کسی کے ساتھ لڑکی کی  دوستی ہونے کا شک تھا اور شک کی وجہ سے ملزمان نے مل کر لڑکی کے بال مونڈ دیے، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنائی اور اسے وائرل کرنے کی بابت دھمکاتے رہے ۔

گرفتار ملزمان میں بھائی قاسم، بھابھی معصومہ، سمیر و گنگر بی بی شامل ہیں۔