یوٹیوبر ڈکی بھائی کوکیمپ جیل سے رہا کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا،لاہور کی ضلع کچہری میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا تھا۔
ڈکی بھائی کو جیل کے پچھلے گیٹ سے گاڑی میں بیٹھا کر روانہ کیا گیا،ڈکی بھائی کی لاہور ہائیکورٹ نے دو روز قبل ضمانت منظور کی تھی،جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج ڈکی بھائی کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
عدالت نے اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو باضابطہ روبکار بھی ارسال کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔