تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث 7پروازیں منسوخ 

Nov 26, 2025 | 11:13:AM
تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث 7پروازیں منسوخ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کو بریک لگ گئی اورکراچی ایئرپورٹ پر7پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
 تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے بینکاک جانےوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے دبئی جانےوالی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110 اورکراچی سے جدہ جانے والی فلائی ناس کی پروازایکس وائے 638 شامل ہیں۔
کراچی سے مسقط جانے والی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324 ،کراچی سے لاہورجانےو الی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موٹاپے سے نمٹنے کیلئے ملک شیک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس عائد
کراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306بھی منسوخ ہوگئی ہے۔