موٹاپے سے نمٹنے کیلئے ملک شیک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ میں موٹاپے سے نمٹنے کےلیے حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس لگانےکا اعلان کردیا۔
برطانوی حکومت نے ڈرنکس میں 100 ملی لیٹر میں چینی کی حد 5 گرام سے کم کرکے ساڑھے 4 گرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی حد ساڑھے 4 گرام سے زائد ہونے پر شوگر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
بر طانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹاپا بچوں کو زندگی کے بہترین آغاز سے محروم کردیتا ہے اور انتہائی غریب افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔
وزیرصحت کامزید کہنا تھاکہ موٹے افراد زندگی بھر صحت کے مسائل سے دوچار رہتے ہیں اور ان کے علاج پر حکومت کے اربوں پاؤنڈ خرچ ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قراردیدیاگیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیفے اور بازار میں ملنے والے اوپن کپ ڈرنکس پر ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا،نئے شوگر ٹیکس کا اطلاق یکم جنوری 2028 سے ہوگا۔