صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قراردیدیاگیا

Nov 26, 2025 | 10:09:AM
صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قراردیدیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( روزینہ علی)پاکستان سپورٹس بورڈ ایڈجوڈی کیٹر نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےصدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قراردے دیا۔
سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر نے فیصلہ سنادیا،پی ایس بی نے فوری شفاف انتخابات کروانے کا حکم دیدیا۔
پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی خلاف ورزی ثابت قراردیدی گئی۔
وجاہت حسین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر منتخب نہیں ہوئے،شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کا انتخاب بھی غیر آئینی قراردیدیاگیا۔
طارق سدھو کی درخواست پر پی ایس بی ایجوڈی کیٹر نے فیصلہ سنایا،وجاہت حسین، شاہدہ خانم، حمیرا محمود کی تقرریاں چیلنج کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق برازیلین صدر بولسوناروکی27 سال قیدکی سزا پر عملدرآمد شروع
ایتھلیٹکس فیڈریشن کو تین روز میں آئین اور الیکٹورل کالج جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،پی ایس بی کا الیکشن کمیشن ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن کرواے گا۔