سابق برازیلین صدر بولسوناروکی27 سال قیدکی سزا پر عملدرآمد شروع

Nov 26, 2025 | 09:45:AM
سابق برازیلین صدر بولسوناروکی27 سال قیدکی سزا پر عملدرآمد شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی بغاوت کی سازش کے جرم میں 27 سال قید کی سزا پرعمل درآمد شروع ہوگیا۔
عدالتی دستاویز کے مطابق  70سالہ بولسونارو کو فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی قید کرنے کا حکم دیا گیا ہے جہاں انہیں ہفتے کے روز منتقل کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے وہ اگست سے گھر میں نظر بند تھے، برازیل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔
برازیل کی سپریم کورٹ نے بولسونارو کو 2022 میں بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے پر27 سال قید کی سزا سنائی تھی،انہیں جمہوری نظام کو کمزور کرنے، سازش میں حصہ لینے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ایک تاریخی ورثے کو تباہ کرنے جیسے الزامات میں قصوروار ٹہرایا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
بولسونارو کو 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی ،تاہم اپیل کے لیے مہلت دینے کی وجہ سے سزا فوری طور پر نافذ نہیں کی گئی تھی۔