صائم ایوب کی شاندارسنچری،پاکستان نےدوسرے ون ڈےمیں زمبابوے کو 10 وکٹوں سےشکست دیدی

Nov 26, 2024 | 12:15:PM
 صائم ایوب کی شاندارسنچری،پاکستان نےدوسرے ون ڈےمیں زمبابوے کو 10 وکٹوں سےشکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستان نےدوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سےشکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔گرین شرٹس نے 145 رنز کا ہدف 19ویں اوورمیں پوراکیا۔ صائم ایوب نے  کیرئیر کی پہلی شاندار سنچری سکور کی ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان بلاوائیو میں کھلیےجانے والے دوسرےون ڈے میں پاکستان نے زمبابو ے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے 62 گیندوں پر 113رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔عبداللہ شفیق 32رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

 زمبابوے نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کرتے ہوئے پاکستان کو 146 رنز کا ہدف دیا، میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے3 اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔ پاکستان کی جانب سے  ابرار احمد اور طیب طاہر    نےون ڈے میں ڈیبیو کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے جمعرات کو کھیلا جائے گا۔