بالی وڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں چل بسے

Nov 26, 2022 | 15:21:PM
بالی وڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں چل بسے
کیپشن: وکرم گوکھلے (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم، ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے نامور اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد 77 برس کی عمر میں ہفتے کے روز انتقال کرگئے جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

وہ پچھلے کچھ دنوں سے پونے کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے تاہم آج انہوں نے اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

اس سے قبل بھی اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آئی تھی جس کی ان کے اہلخانہ نے تردید کردی تھی۔

وکرم نے 1971ء میں امیتابھ بچن کی فلم ’پروانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور پھر کئی مراٹھی اور ہندی فلموں میں کام کیا۔

جن میں 1990ء میں امیتابھ بچن کی مشہور فلم 'اگنی پتھ' اور 1999ء کی فلم 'ہم دل دے چکے صنم' شامل ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اکشے کمار کی سپر ہٹ فلم 'بھول بھلیا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے'۔