شدیدسردی کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Nov 26, 2020 | 23:28:PM
شدیدسردی کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی میں پہلی ہلکی بارش کے بعد رات گئے تک بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے،بارش نے موسم کو بھی یکسر بدل دیا اور ٹھنڈ نے ڈیرہ جمالیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی سمیت سندھ میں دسمبر میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بارش کے ساتھ ہی شہر کا بڑاحصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ گزشتہ روز کراچی کا درجہ حرارت 5 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح نومبر کے مہینے میں کراچی میں شدیدترین سردی کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات ہلکی بارش کے بعد صبح میں بھی بوندا باندی اور ٹھنڈی تیز ہوائوں نے موسم سرد کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تیز ہوائیں موسم سر د رکھیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاشہرمیں ہوائیں 16کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی 75فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق کراچی میں آئندہ دو سے تین روز موسم سرد رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔
مغربی سسٹم کراچی سے ختم ہوگیا ہے،تاہم دسمبر کے پہلے ہفتے میں ایک اور مغربی سسٹم آسکتا ہے۔سندھ سمیت کراچی میں دسمبر میں معمول سے زاید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق دو سے تین بارش کے اچھے اسپیل نظرآرہے ہیں۔دسمبر میں معمول سے کم درجہ حرارت جبکہ جنوری میں معمول کا درجہ حرارت رہ سکتاہے۔ گزشتہ رات سے جاری ہلکی بارش کراچی کی فضائوں میں موجود آلودگی کوکم نہ کرسکی۔ یاد رہے کہ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر موجود ے۔ساحل پر ٹھندی ہواﺅں سے شہری علا قے بھی سرد ہو گئے ہیں۔