حادثات سے بچنے کے لیے اُونٹ کا صدقہ

Nov 26, 2020 | 15:22:PM
 حادثات سے بچنے کے لیے اُونٹ کا صدقہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز : بلوچستان میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر  ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات سے بچنے کے لیے اُونٹ کا صدقہ دیا گیا۔


 تفصیلات کے مطابق مقامی شہریوں نے ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے  دالبندین کے قریب روڈ پر اُونٹ ذبح کردیا، اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی اور انہوں نے حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے اجتماعی دعا بھی کرائی۔

 
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں بھی آر سی ڈی شاہراہ پر اُونٹ کا صدقہ دیا گیا تھا،اس حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سنگل روڈ پر زیادہ ٹریفک کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں۔