اڑن ٹیکسی  کی کامیاب آزمائش

Nov 26, 2020 | 12:54:PM
  اڑن ٹیکسی  کی کامیاب آزمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز :جنوبی کوریا نے مسافروں کو  ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والی اڑن ٹیکسی ’ای ہینگ 216‘ کی کامیاب آزمائش کر لی۔ اس بار فضائی ٹیکسی کو تین مرتبہ اڑایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فضائی سیاحت بڑھانے اور ایگزیکٹو سروس فراہم کرنے والی یہ ڈرون ٹیکسی مکمل طور پر بجلی سے چلتی ہے اور مکمل طور پر خودکار و خودمختار بھی ہے۔ ای ہینگ کی آزمائش جنوبی کوریا میں کی گئی ہے جہاں پہلے خود کار فضائی ٹیکسی کے لیے باقاعدہ حفاظتی سرٹیفکیٹ لیا گیا ہے۔ آزمائشی اڑ ن ٹیکسی  میں دو سوار بیٹھ سکتے ہیں۔اس  آزمائش میں اسے جنوبی کوریا کے گنجان شہر میں اڑایا گیا ہے۔

 تینوں پروازوں کے لیے مخصوص مقامات کی نشاندہی جنوبی کوریا کی حکومت نے کی تھی تاہم اگلے تین سے پانچ برس میں ای ہینگ ٹیکسی سروس شروع ہوجائے گی۔ پہلی پرواز سیئول کے مین ہٹن سے شروع ہوئی اور اہم تجارتی اور کاروباری علاقے تک پہنچی۔

دوسرے ٹیسٹ میں ہنگامی حالت میں اس کی کارکردگی نوٹ کی گئی جس کے لیے ڈیگو شہر کا انتخاب کیا گیا تھا۔ اس فلائٹ میں طب اور آگ بجھانے کے آلات پہنچائے گئے اور یہ تجربہ بھی کامیاب رہا۔ تیسری پرواز میں ای ہینگ 216 کے ساتھ ساحلی علاقوں اور شہر کےدیگر مقامات تک اڑان بھری گئی جسے تفریحی فلائٹ کہا جاسکتا ہے۔

 
ڈرون ٹیکسی  کی زیادہ سے زیادہ رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے پر 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔جنوبی کوریا کی ایوی ایشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں وہ ای ہینگ کے لیے ہوائی روٹ متعین کرے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت امریکہ اور یورپ میں بھی کئی کمپنیاں فضائی ٹیکسی پر کام کررہی ہیں۔