ایران امن مذاکرات کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے

May 26, 2026 | 19:31:PM
ایران امن مذاکرات کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) قطر میں جاری امن مذاکرات کے حوالے سے ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مجموعی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والی مذاکراتی نشستیں مجموعی طور پر بہتر رہیں اور ان کے نتیجے میں وسیع تر سفارتی عمل میں پیشرفت دیکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران مذاکراتی عمل کو انتہائی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے کیونکہ تہران اب بھی امریکا کو ایک ناقابل اعتماد فریق تصور کرتا ہے، اسی لیے ہر مرحلے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام کسی بھی ممکنہ معاہدے کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اور خطے کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قطر میں ہونے والی یہ بات چیت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ امن معاہدے کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جبکہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی، آبنائے ہرمز، اقتصادی پابندیوں اور جوہری پروگرام جیسے اہم معاملات بھی زیر بحث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے