پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 

May 26, 2026 | 19:21:PM
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق منڈی بہاءالدین،پھالیہ، ملکوال، بھیرہ،کھاریاں،حجرہ شاہ مقیم، حویلی لکھا، پھول نگر، دیپالپور اور سرائے عالمگیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کی گہرائی 12کلومیٹر جبکہ مرکز جہلم کے جنوب مغرب میں 58 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر خوف وہراس پھیل گیااور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:تیزہواؤں اورآندھی کیساتھ بارش، گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اہم خبر